اکھلیش یادو کی نئی دہلی میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات

,

   

قومی سطح پر بی جے پی کے متبادل کی تشکیل کا جائزہ، علاقائی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نئی دہلی میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے آج سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ کے سی آر 25 جولائی کو نئی دہلی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے ابتدائی ایام میں تلنگانہ کیلئے مرکزی فنڈس کے حصول اور قرض کے معاملہ میں شرائط میں نرمی کیلئے عہدیداروں کے ذریعہ مرکز سے نمائندگی پر توجہ دی تھی۔ اکھلیش یادو نے آج کے سی آر کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی، ان کے ہمراہ سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو موجود تھے۔ دونوں قائدین نے ایک گھنٹہ تک ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قومی سطح پر مخالف بی جے پی محاذ کی تیاری کا جائزہ لیا گیا ۔ سیکولر اور جمہوری محاذ کی تشکیل کے لئے مختلف علاقائی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے ریاستوں کے ساتھ مرکز کے جانبدارانہ رویہ کی شکایت کی اور غیر بی جے پی ریاستوں کی جانب سے متحدہ مساعی کی تجویز پیش کی ۔ اکھلیش یادو نے قومی سطح پر اپوزیشن کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملاقات میں نائب صدر جمہوریہ کے الیکشن پر بھی بات کی گئی۔ صدارتی انتخابات میں کئی ریاستوں میں اپوزیشن میں کراس ووٹنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں قائدین نے مخالف بی جے پی محاذ کیلئے مساعی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار اور دیگر موجود تھے ۔ ر