اکھیلیش یادو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے

,

   

لکھنو۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔ انہوں نے یہ جانکاری ٹوئٹر کے ذریعہ دی او رحالیہ دنوں میں ان سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کو مشورہ دیاکہ وہ خود کی جانچ کرالیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ گھر میں تنہا رہ رہے ہیں اور زیر تجویز پروٹوکال کے تحت علاج لے رہے ہیں۔

حال ہی میں اکھیلیش ہری دوار گئے اور وہاں پر متعدد سادھوں او رسنتوں سے انہوں نے ملاقات کی تھی‘

جس میں مہنت نریندر گیری بھی شامل ہیں بعد میں وہ کویڈکی جانچ میں مثبت پائے گئے۔

منگل کے روز اکھیلیش نے کویڈ19کی خود سے جانچ کرائی اور چہارشنبہ کے روز رپورٹ ائی‘ جس میں انہیں وائیر س سے مثبت دیکھایاگیاہے