لاس ویگاس: اینڈرے اگاسی اور اسٹیفی گراف کا بیٹا بیس بال ایکشن میں دکھائی دے گا۔ جیڈن اگاسی ورلڈ بیس بال کلاسک میں جرمنی کی طرف سے ڈبیو کررہا ہے۔ 23 سالہ جیڈن ٹیم جرمنی میں پچر کا رول نبھائے گا۔ جیڈن رواں ہفتے ایریزونا میں ورلڈ بیس بال کلاسیک کوالیفائر کھیلے گا۔ جیڈن نے لاس ویگاس میں پرورش پائی، ان کے پاس دوہری شہریت جرمن اور امریکن ہے۔ جیڈن کے والدین نے انہیں (لان) ٹینس میں لانے کیلئے کبھی آمادہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اگاسی نے اس تعلق سے کہا کہ ہم دونوں جیڈن کو بیس بال میں سپورٹ کرتے ہیں، بیٹے کے ٹینس نہ کھیلنے کے سوال کو ہم بُرا نہیں مانتے۔ سابق ٹینس اسٹار نے کہا کہ میرے والدین نے بھی مجھے کبھی ٹینس، بیس بال یا کوئی کھیل کھیلنے کیلئے زور نہیں ڈالا تھا۔