بی ایس پی کے قومی ترجمان دھرم ویر چودھری نے کہاکہ ”تاہم حتمی فیصلہ بہن جی(مایاوتی) لیں گے“۔
لکھنو۔ایک بڑی پیش رفت میں مذکورہ بھوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کا کہناہے کہ 2024لوک سبھا الیکشن کے لئے اپوزیشن کے اتحاد میں وہ شامل ہوسکتے ہیں‘ اس کے لئے اپوزیشن اتحاد کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر مایاوتی کو پیش کریں۔
بی ایس پی کے قومی ترجمان دھرم ویر چودھری نے کہاکہ ”تاہم حتمی فیصلہ بہن جی(مایاوتی) لیں گے“۔
چودھری نے مزید کہاکہ اگر اپوزیشن پارٹیاں قابل قدر انداز میں بی ایس پی تک رسائی کرتے ہیں اور اگر اپنے سیاسی ایجنڈہ سے پارٹی چیف کو آگاہ کرتے ہیں‘ پارٹی کو ان کے ساتھ اتحاد کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اپوزیشن پارٹیوں کے پاس مایاوتی کے قد کاکوئی لیڈر نہیں ہے۔
ملک بھر میں وہ ایک بڑی لیڈر ہیں“۔اکھیلیش یادو کے ساتھ امکانی اتحاد کے متعلق پوچھنے پر چودھری نے کہاکہ ”مایاوتی جی اکھیلیش یادو سے بڑی لیڈر ہیں۔
اترپردیش کی وہ چارمرتبہ چیف منسٹر رہی ہیں‘ جبکہ اکھیلیش یادو ایک مرتبہ۔وہ ایک بڑے دل رکھنے والی ہیں وہ دوسروں کی غلطیاں معاف بھی کردیتی ہیں۔
اگر صاف دل سے اکھیلیش انہیں اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہیں وہ تو ہم ان کا پھولوں سے استقبال کریں گے“۔
واضح رہے کہ بی ایس پی نے ٹی ایم سی اور این سی پی کی جانب سے بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاسوں سے بی ایس پی نے خود کو دور رکھا ہے جب وہ صدر اور نائب صدر کے عہدے امیدوار کاانتخاب کررہے تھے۔
اپوزیشن کے برتاؤپر ٹوئٹ کے ذریعہ مایاوتی نے اپنی ناراضگی برسرعام ظاہر کی تھی۔