اگر آج ہم نہیں لڑیں گے تو ہماری آنے والی نسلیں غلام بن جائیں گی: شاہین باغ مظاہرین

,

   

نئی دہلی: شاہین باغ میں سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج پر بیٹھے خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں دہلی فساد کے مسئلہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکومت بتائے کہ حراست میں رکھے لوگوں کو کہا ں رکھا گیا ہے۔ خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے خود ہی انتظام کرلیں گے۔ خواتین نے کہا کہ وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں کہاہے کہ این پی آر میں مشکوک کو ڈی نہیں لگے گا مگر ہمیں یقین ہے کہ بعد میں حکومت اس نافذ کرے گی۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پارلیمنٹ میں اس قانون کو کالعدم کردے۔ ایک ضعیف خاتون نے کہا کہ لوگ سمجھدار ہوگئے ہیں۔

امیت شاہ ہمیں گمراہ کرنے چاہتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ خواتین کچھ نہیں سمجھ پائیں گی۔ ہمارے پاس زندگی کا تجربہ ہے اسی وجہ ہم سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ ایک اور خاتون نے کہا کہ یہ لڑٓئی ملک کے غریبوں اور آنے والی نسلوں کیلئے ہے۔ اگر ہم آج نہیں لڑیں گے تو آنے والی ہماری نسل غلام ہوجائے گی۔