اگر تبلیغی جماعت سے وائرس نہیں پھیلتا تو لاک ڈاؤن 3 کی ضرورت نہ پڑتی: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی نے ایک قومی نیوز چینل کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ اگر تبلیغی جماعت کا اجتماع کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنتا تو ملک میں لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کی مجرمانہ غفلت پر تمام مسلمانوں کو سزا نہیں دی جانی چاہئے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کا جرم تمام مسلمانوں کو جرم نہیں ہے۔ جو کچھ انہوں نے کیا ہے انہیں قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں خوف کی نہیں امید کی ضرورت ہے لیکن بعض لوگ خوف کی فضاء پھیلارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دہلی اقلیتی کمیشن ظفر الاسلام کے تحریر کردہ مکتوب پر بھی تبصرہ کیا۔