حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت گھٹکیسر تا یادگیری گٹہ ایم ایم ٹی ایس پراجکٹ کے تیسرے مرحلہ کی تعمیر کیلئے تیار ہے ۔ بشرطیکہ ریاستی حکومت اس کیلئے درکار اراضی حاصل کرتے ہوئے مرکز سے تعاون کرے ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عصری بنانے کیلئے ہورہے کاموں کا کل جائزہ لینے کے بعد انہوں نے ریاستی حکومت ایم ایم ٹی ایس کاموں کے دوسرے مرحلہ کی تکمیل میں تعاون کررہی ہے اور مرکز بھی اس پراجکٹ کو بعجلت ممکنہ مکمل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔۔