جموں : بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور سابقہ نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کویندر گپتا آج کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ او رپی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اگر جماعت اسلامی کی حمایت و تائید کرے گی تو انہیں بھی گرفتار کرلیا جانا چاہئے ۔ کویندر گپتا یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش ، افغانستان اور دیگر ممالک نے غیر قانونی کارراوئی ملوث ہونے پر مدارس اسلامیہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھی مدارس اسلامیہ پر پابندی لگادی جانی چاہئے ۔ کیونکہ یہ مدارس دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ۲۸؍ فروری کو جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی ہے ۔
پابندی عائد کئے جانے پر نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبدا للہ نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ دوسری طرف محبوبہ مفتی نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے برے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔