بھدوہی: اترپردیش کے بھدوہی ضلع میں بی جے پی کسان مورچہ کے قومی صدر اور بلیا کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ مست نے اتور کو کہا کہ اگر میری عزت نفس کو ٹھیس لگی تو وہ قتل کرانے کے لئے کسی بدمعاش کو تلاش نہیں کریں گے بلکہ چوٹ پہنچانے والے کو خود ہیں ٹھوک دیں گے ۔بھدوہی شہر کے اندرا مل واقع سودیشی آشرم پر صحافیوں سے بات چیت میں مسٹر مست نے بھدوہی میں گیان پور اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی وجے مشرا کے سلسلے میں کہا کہ ‘‘عزت نفس کو چوٹ پہنچی تو قتل کرانے کے لئے کسی بدمعاش کی تلاش نہیں کروں گا بلکہ خود ہی ٹھوک دوں گا’’۔