’اگر میں مربھی جاؤں تو ملزمین کو پھانسی ضرور دلانا‘

,

   

٭ اناؤ عصمت ریزی کی 23سالہ متاثرہ جسے گذشتہ ہفتہ ملزموں نے آگ کے حوالے کردیا تھا ، کہ آخری الفاظ یہ تھے کہ ’’ اگر میں مربھی جاؤں تو ان تمام مجرموںکو پھانسی کی سزا کو یقینی بنانا ‘‘ ۔ متاثرہ لڑکی کی چھوٹی بہن اپنے بہن کی آخری الفاظ کو یاد کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس نے کہا کہ اس الفاظ کے بعد ہماری بہن پھر دوبارہ کچھ بھی نہیں بول پائی ۔آگ کی تپش اور جلن کے دوران کراہتے ہوئے انہوں نے پہلے مجھ سے یہی پوچھا تھا کہ کیا وہ تمام مجرمین گرفتار ہوئے یا نہیں ۔