اگست کے اواخر تک اراضی کے حصول کا عمل مکمل کیا جائے

   

کالیشورم پراجکٹ پر ایم پی ڈی اوز ‘ تحصیلداروں اور پنچایت سکریٹریز کے ہمراہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر کا جائزہ اجلاس
پداپلی۔ماہ اگست کے اواخر تک زیرالتواء اراضی حصول کا عمل مکمل کرنے کی پداپلی ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کالیشورم پراجکٹ ‘ منتھنی لفٹ اریگیشن اسکیم اور اراضی حصول کے عمل پر بروز منگل ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے حدود میں موجود بیاریجوں میں منظم انداز میں مکمل سطح تک پانی کا ذخیرہ کیا جارہا ہے اور اس پراجکٹ سے توقع کے مطابق ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔کالیشورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں کے لئیضلع کے حدود میں زیرالتواء￿ اراضی کے حصول کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے ‘ ضلع میں انّارم پمپ ہاوز ‘ سْندیلّا بیاریج پیاکیج 6 کاموں میں زیرالتواء 907.3 ایکر اراضی کے حصول کا کام مختلف مراحل میں ہے’ مذکورہ اراضی سے متعلقہ عام ایوارڈ پاس کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ حکومت کے قواعد کے مطابق جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ منتھنی لفٹ ارریگیشن اسکیم سے متعلقہ ½ 12.02 ایکر اراضی کا حصول زیرالتواء ہے۔ حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ اراضی کے حصول کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ این ٹی پی سی پاور اسٹیشن کی تعمیر کے لئے درکار اراضی ‘ مانیر ندی پر ہائی لیول بریڈج ( اعلیٰ سطحی پْل) کی تعمیر کے لئے سلطانہ آباد منڈل کے نیروکولا موضع میں مطلوبہ 7.05 ایکر اراضی کے حصول کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ضلع ایڈیشنل نے مزید کہا کہ ضلع میں شدیدبارش کے پس منظر میں جان و مال کی حفاظت کے تحت موثر اقدامات کئے جارہے ہیں . ضلعی انتظامیہ کو چوکس و مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع میں شدید بارش کے باعث آج 33 مکانات جزوی طور پر اور 1 مکان مکمل طور پر زیر آب ہونے کی وجہ سے راحت کاری کے تحت ان لوگوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع میں شدید سیلاب کے تناظر میں فصلوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ کرمحکمہ زراعت نے رپورٹ پیش کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع میں شدید بارش کے پس منظر میں 3449 ایکر فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے تالاب ‘کنٹے اور آبپاشی کنال لبریز ہورہے ہیں۔ شگاف زدہ تالابوں اور کنٹوں کی شناخت کرفوری مرمتی کاموں کا آغاز کرنے کی محکہ آبپاشی کو ہدایت دی۔شدید بارش کے پس منظر میں محکمہ زراعت ‘ محکمہ آبپاشی ‘ محکمہ برق ‘پنچایت سکریٹریز’ ایم پی ڈی اوز اور تحصیلداروں کو بذریعہ ٹیلی کام معلومات فراہم کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ ضلعی اعلیٰ عہدیداران کو ہیڈ کوارٹرس میں رہتے ہوئے مسلسل حالات کا جائزہ لینے اور وقتاً فوقتًا اس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے ہدایت دی۔ عہدیداروں نے وضاحت کی کہ احتیاطی و راحت کاری اقدامات کی وجہ سے بروز منگل کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ضلع انچارج ڈی آر او کے۔ نرسمہا مورتی ‘ پداپلی ریوینو ڈویڑن آفیسر شنکر کمار’ متعلقہ تحصیلداران ‘ متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔