تیجسوی کا یہ تبصرہ ایس پی صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آیا جو پیر کے روز لکھنو میں منعقد ہوئی تھی قبل ازیں انہوں نے مایاوتی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے مایاوتی کے پیر چھوتے ہوئے تصوئیریں بھی ٹوئٹ کی
لکھنو۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہاکہ یہ’’ تاریخی اتحاد‘‘ ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان کا علاقے سے بی جے پی کا’’ صفایا ‘‘ کردے گا اور 120لوک سبھا سیٹیں یوپی اور بہار سے اس الیکشن کے بعد مرکز میں حکومت کا تعین کریں گے ۔
تیجسوی کا یہ تبصرہ ایس پی صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آیا جو پیر کے روز لکھنو میں منعقد ہوئی تھی قبل ازیں انہوں نے مایاوتی سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے مایاوتی کے پیر چھوتے ہوئے تصوئیریں بھی ٹوئٹ کی
Extended warm Birthday greetings in advance to the person who deserves honor because of everything she has achieved in life.
Elders teaches us a ton when we grow up under their guidance. I wish many more years ahead, happiness & success to Honourable Mayawati Ji. Happy Birthday! pic.twitter.com/yNI4afTvF0
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) January 14, 2019
تیجسوی یادو کے دعوی کو تقویت پہنچاتے ہوئے اکھیلیش یادو نے بھی کہاکہ مستقبل کا وزیراعظم ’’نیا ’’ اور’’اترپردیش‘‘ سے ہی ہوگا۔
تیجسوی نے کہاکہ ’’یہ پیغام نہ صرف یوپی سے بلکہ سارے ملک سے آرہا ہے ۔ یوپی اور بہار نے اس کا خلاصہ کیا جہاں سے مرکزی حکومت قائم ہونے جارہی ہے‘‘۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ’’ یہاں پر 120سیٹیں ہیں۔ اترپردیش سے 80اور بہار سے 40اور اگر جھارکھنڈ کو بھی ملا لیاجائے تو14سیٹیں ہیں ‘ پھر اس کے بعد 134سیٹیں۔ جہا ں سے بی جے پی یا این ڈی اے نے 115سے 118سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی ۔
مگر ہم بہار میں جس طرح سے اتحاد قائم کرنے جارہے ہیں ‘ اور جھارکھنڈ میں جس طرح لوگ ایک ہورہے ہیں‘ بی جے پی کو ایک سو سیٹوں کا نقصان ہونے والا ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ’’ہمیں پورا یقین ہے کہ یوپی او ربہار سے بی جے پی کا صفایاہوجائے گا اور اس میں کسی قسم کی شبہ کی گنجائش نہیں ہے‘‘۔تیجسوی کے پاس میں بیٹھے اکھیلیش نے کہاکہ آر جے ڈی لیڈر کی ملاقات سے ’’ عوام میں ایک پیغام جاتا ہے‘‘ اوراتحاد قائم ’’تشکیل ‘‘ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اکھیلیش یادو نے کہاکہ ملک کی عوام بی جے پی سے سخت ناراض ہے اور یہ بھی کہ’’ یوپی اور بہار کی عوام بھی ناخوش ہے کیونکہ یوپی سے بنگال تک بلٹ ٹرین چالو کرنے کے بجائے ’’ احمد آباد کو دیدی گئی‘‘۔
بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو مرکزی اداروں جیسے سی بی ائی اور ای ڈی کا استعمال کرتے ہوئے ان کے فیملی کے لوگوں کو مختلف کیسوں کے ذریعہ ہراساں کرنے کی بھی تیجسوی نے با ت کہی۔ تیجسوی نے کہاکہ محض وزیراعظم نریندر مودی کی وجہہ سے ان کے والد لالو پرساد یادو جیل میں ہیں کیونکہ مودی کو ان سے خوف ہے۔
مودی پر بات کرتے ہوئے تیجسوی نے کہاکہ’’ انہو ں نے کیا کام کیاہے؟ سارے ملک سے ہجومی تشدد کی خبریں آرہی ہیں‘ سماج کو فرقہ واریت کارنگ’ دیاجارہا ہے ‘ زہرپھیلایاجارہا ہے‘‘۔آر جے ڈی لیڈر نے اپنے اہم سیاسی حریف بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کو ’’ چچا جس نے دھوکہ دیا‘‘ قرار دیتے ہوئے مبینہ طور پر کہاکہ جے ڈی (یو) بی جے پی کی حکومت میں لا ء اینڈ ارڈر پوری طرح تباہ ہوگیاہے۔
تیجسوی کے لکھنو دورے سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ وہ مستقبل کی سیاسی گٹھ جوڑ کے لئے فیصلہ کن موقف اختیار کرچکے ہیں ۔
تیجسوی کے اس بیان پر بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے نے کہاکہ آر جے ڈی لیڈر بھائی اور والد کی وجہہ سے ’’ دماغی دیوالیہ پن کاشکار ہوگئے ہیں‘‘ ۔