اگلے وزیراعظم کے انتخاب میں عظیم اتحاد کا اہم رول رہے گا

,

   

آر ایل ڈی صدر اجیت سنگھ نے روشن دواء سے کہاکہ عظیم اتحاد کے ساتھی جس میں تین چار پارٹیاں شامل ہیں ہی کس کی حکومت بنے گی او رکون وزیراعظم بنے گا اس کا بات کا فیصلہ کریں گے۔ انٹرویو کے کچھ اقتباسات یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں۔
پچھلے چھ ہفتوں میں اکھیلیش‘ آپ اور مایاوتی نے ملک کر گیارہ مشترکہ ریالیاں کی ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے اور کچھ لوگوں کااحساس

ہے کہ یہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کتنا اہم ہے یہ؟

مذکورہ تینوں پارئیو ں کے درمیان اتحاد نے ورکرس اور ووٹرس کو غیر معمولی تبدیلی لائی ہے۔ جہاں پر بھی جائیں وہاں پر سروں کا سمند رتھا
تلنگانہ چیف منسٹرجنوبی ریاستوں کے دورے پر ہیں تاکہ فیڈرل فرنٹ کے لئے حمایت حاصل کرسکیں۔ کیا یہ اثر انداز ہوگا جیسا ایس پی اور بی ایس پی کی

بھی منشاء ہے غیر کانگریس حکومت کی تشکیل عمل میں ائے؟

ان مسائل پر 23مئی کے روز نتائج کے بعد فیصلہ ہوگا۔ اس میں صرف تین چار پارٹیاں ہی ہونگی جو فیصلہ کریں گے‘ اور یقینا عظیم اتحاد(ایس پی‘ بی ایس پی‘ اور آر ایل ڈی) کا اس میں کافی اہم رول ہوگا

حکومت کی تشکیل کے لئے کیا آپ کو قومی پارٹی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہوگی؟

میں یہ کہہ رہاہوں کہ این ڈی اے حکومت میں نہیں آرہی ہے۔ جس قسم کی حکومت بنانا ہے اس کا فیصلہ نتائج کے بعد کیاجائے گا۔

کیا اجیت سنگھ کابینہ میں دوبارہ وزیر دفاع ہونگے گے
آج آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگے کیاہوگا۔

کیا مایاوتی کو وزیراعظم بنانے کے لئے آپ رضامند ہیں؟

میں صرف یہی کہوں گا کہ عظیم اتحاد اگلے وزیراعظم کی تشکیل میں اہم رول ادا کرے گا‘ اور فطری طور سے مایاوتی بھی ایک امیدوار ہیں۔