اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے تقرر کیلئے عنقریب کارروائی

   

نئی دہلی : چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت کے بعد مرکزی حکومت جلد ہی نئے سی ڈی ایس کے تقرر کی کارروائی کا آغاز کرے گی۔ اِس مقصد کے لئے حکومت کی جانب سے ایک پیانل تشکیل دیا جائے گا۔ فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کا نام اِس عہدے کے لئے لیا جارہا ہے۔ کئی ریٹائرڈ ملٹری کمانڈرس نے جنرل نروانے کی حمایت کی ہے۔ حکومت ، فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈرس پر مشتمل ایک پیانل تشکیل دے گی۔ یہ پیانل تینوں سرویسس کی سفارشات کی بنیاد پر آئندہ دو تا تین دن میں نام کو قطعیت دے گا جس کو منظوری کے لئے وزیر دفاع سے رجوع کیا جائے گا۔