حیدرآباد 24 مارچ (این ایس ایس) کورونا وائرس کے پھیلنے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو ملحوظ رکھتے ہوئے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) نے جون 2020 ء اختتام میقات امتحان کے فارم 30 اپریل تک کسی دیرینہ جرمانے کے بغیر قبول کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ خواہشمند افراد جون ٹی ای ای 2020 امتحان کے فارم اگنو کے ویب سائٹ www.ignou.ac.in پر رابطہ کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
