چنڈی گڑھ: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) نے پہلے داخلہ سیشن کی تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی ہے ۔ IGNOUکے علاقائی ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر دھرم پال نے جمعرات کو کہا کہ آن لائن لرننگ اور اوپن اور فاصلاتی تعلیم کیلئے ملککی سب سے مشہور یونیورسٹی (IGNOU) میں داخلے کیلئے سال میں دو بار فارم بھرے جاتے ہیں۔ پہلا جنوری سیشن کیلئے اور دوسرا جولائی میں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سیشن کے داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ IGNOU ان لوگوں کیلئے سب سے موزوں یونیورسٹی ہے جو ہنر پر مبنی اور علم پر مبنی تعلیم چاہتے ہیں۔ جن طلباء کو میرٹ یا کسی وجہ سے کالج میں داخلہ نہیں ملا ہے وہ باقاعدہ کالج یا یونیورسٹی نہیں جا سکتے تو ایسے طلباء آسانی سے IGNOU سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔ ملازمت کرنے والے افراد بھی فاصلاتی تعلیم کے ذریعے آسانی سے اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔