نئی دہلی : ہندوستانی سماج میں نفرت کس حد تک سرایت کر گئی ہے ، آج اس کا اندازہ ہوا جب انڈین پولیس سرویس ( آئی پی ایس ) آفیسر ناگیشور راؤ نے آنجہانی سوامی اگنی ویش کے بارے میں غیر متوقع اور عجیب ’’اظہار تعزیت ‘‘ کیا ۔ ہندوستان بھر میں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ آریہ سماج کے لیڈر اگنی ویش اگرچہ پیدائشی طور پر تلگو برہمن رہے لیکن انہوں نے اپنی پوری عملی زندگی میں ہندو سماج کی خامیوں کی نشاندہی کی ۔ اس پر انہیں کٹر ہندو عناصر کے حملوں کا تک سامنا کرنا پڑا ۔ سابق سی بی آئی سربراہ ناگیشور راؤ نے ٹوئیٹ کیا کہ تم اینٹی ہندو رہے اور زعفرانی لبادہ اوڑھا کرتے تھے ، تم نے ہندو مت کو کافی نقصان پہنچایا ۔ میں شرمندہ ہوں کہ تم تلگو برہمن گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ مجھے یمراج سے شکایت ہے کہ اس نے تم تک پہونچنے میں اتنا عرصہ کیوں لیا ؟ ۔۔