نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پیر کے دن نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسلح افواج کے لیے ‘اگنی پتھ’ بھرتی اسکیم، نوٹ بندی اور گڈس اینڈ سروسز ٹیکس پالیسیوں کا مقصد ملک کے لوگوں میں خوف پیدا کرنا ہے۔کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے 68ویں دن مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم ‘میڈ ان چائنا’ مصنوعات چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ملک کے “دو تین ارب پتیوں” کو فائدہ ہوگا۔ ہو جائے گا.