اگنی پتھ اسکیم۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پرتشدد احتجاج

,

   

دیگر ریاستوں میں مذکورہ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری
حیدرآباد۔مصلح دستوں میں بھرتی کے متعلق مرکزی حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف جمعہ کے روز سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پرتشدد احتجاجی مظاہرے پیش ائے ہیں۔

پہلے تین پلیٹ فارمس پر اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹس نے تین بوگیوں کونذر آتش کردیاتھا۔ اسٹوڈنٹس نے بسوں پر بھی پتھر اؤ کیا۔

فوجی امتحان کے ہزاروں امیدواروں نے اس احتجاج میں حصہ لیا اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کو منسو خ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ان کی مانگ ہے کہ آرمی امتحان ہمیشہ کی طرح کرائیں۔

مظاہرین نے اپنی مدافعت میں پتھر اؤ کیا اور اسٹیشن پر کھڑی کئی ٹرینوں کو نذر آتش کیا۔ سکندر آباریلوے اسٹیشن کے ڈیویژنل ریلوے منیجر اے کے گپتا نے کہاکہ ”اگنی پتھ مظاہرین نے ٹرین کے 4-5انجنوں اور2-3ڈبوں کو آگ لگادی۔ہم نقصان کا جائزہ لیں گے۔

ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے‘ مسافرین کی حفاظت کے لئے ہم نے ٹرین خدمات منسوخ کردئے ہیں“۔ احتجا ج کے دوران بتایاجارہا ہے کہ ایک فرد کی موت ہوگئی ہے۔

احتجاج کے دوران پارسل دفتر کو تباہ کردیاگیا‘ اور اسٹالس پر بھی لوٹ مار کی گئی ہے۔۔

حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے تمام ٹرینوں کو روک دیاہے‘ وہیں پولیس حالات کومعمول پر لانے کی کوشش کررہی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ پولیس نے حالات پرقابو پانے کے لئے ہوا میں فائرینگ کی ہے۔


دیگر ریاستوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری
درایں اثناء بہار میں دوسرے دن بھی جمعہ کے روز اس اسکیم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مظاہرین نے بہار کے مختلف اضلاعوں کوجانے والے ٹرینوں کی حمل ونقل میں خلل پیدا کیاہے۔

اترپردیش میں ایک مظاہرین اس اسکیم کے خلاف بالیا میں دیکھا گیاہے۔ اس اسکیم کے خلاف بالیاریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کی بھاری تعداد اکٹھا ہوئی۔

مذکورہ اسکیم کے تحت احتجاج ہریانہ کے پال وال میں تشدد کے واقعات پیش ائے‘ پڑوس کے فرید آبا د ضلع کے بالب گڑھ علاقے میں انٹرنٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر روک لگادی گئی ہے۔