نئی دہلی: کانگریس نے چہارشنبہ کو اگنی پتھ اسکیم کو فوج کے حوصلے پست کرنے ، ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے اور نوجوانوں کے خوابوں کو تباہ کرنے کی اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے لاکھوں نوجوانوں کے خواب کو چکنا چور کردیئے ہیں۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا، سابق فوجی محکمہ کے سربراہ ریٹائرڈ کرنل روہت چودھری، یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس اور این ایس یو آئی کے صدر ورون چودھری نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے لاکھوں لوگوں کے خوابوں پر حملہ کیے ہیں۔ انہوں نے حملہ کر کے سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کے حوصلے پست کر دیے ہیں اور گھر کی ذمہ داری بڑھا کر ان کے حوصلے پست کیے ہیں۔ کھیڑا نے کہاکہ ”جنگ ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہے لیکن ہمت سے جیتی جاتی ہے ۔ ‘اگنی پتھ یوجنا’ فوج کے حوصلے پست کر رہی ہے اور لاکھوں فوجیوں کے خوابوں پر حملہ کر رہی ہے ۔ آپ گھر یا گاڑی کرائے پر لے سکتے ہیں لیکن آپ کسی فوجی کو کرائے پر نہیں لے سکتے ۔ اگر سرحد پر کھڑے سپاہی کو یقین نہیں آتا کہ اس کے بعد اس کے خاندان کا کیا ہوگا، تو وہ کیسے لڑے گا۔