’’اگنی پتھ‘‘ کیا ہے

   

حیدرآباد ۔ 18 جون (ایجنسیز) ’’فوج میں خدمات انجام دینے کیلئے ہندوستانی نوجوانوں کیلئے پرکشش رکروٹمنٹ اسکیم‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے 14 جون کو اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت منتخب کئے جانے والے نوجوان اگنی ویر کہلائیں گے۔ یہ اسکیم محب وطن اور اس کیلئے آمادہ نوجوانوں کو فوج میں چار سالہ مدت کیلئے خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے تحت، اگنی ویرس کو چار سال کی مدت کیلئے متعلقہ سرویس ایکٹس کے تحت فوج میں بھرتی کی جائے گی۔ فوج میں ان کا رینک ایک امتیازی رینک ہوگا جو دیگر موجودہ رینکس سے جداگانہ ہوگا۔ فوج میں بھرتی کے خواہاں نوجوانوں کی چار سال کیلئے بھرتی کی جائے گی اور صرف 25 فیصد رکروٹس کو پوری 15 سالہ خدمت کی پیشکش کی جائے گی۔
چار سال بعد اگنی ویرس
کا کیا ہوگا:
چار سال کی سرویس کی تکمیل پر طلب اور فوج کی پالیسیوں کی اساس پر اگنی ویرس کو فوج میں مستقل انرولمنٹ کیلئے درخواست دینے کا موقع دیا جائے گا۔ ان درخواستوں پر ایک سنٹرلائزڈ انداز میں غور کیا جائے گا جس کا انحصار اہلیتی معیار پر ہوگا بشمول چار سالہ مدت میں ان کی کارکردگی اور اگنی ویرس کے ہر بیاچ کے 25% تک کا ریگولر کیڈر میں انرولمنٹ کیا جائے گا۔ سلیکشن مسلح افواج کے خصوصی دائرہ اختیار میں ہوگا۔ اس سال46,000 اگنی ویرس کا رکروٹمنٹ کیا جائے گا۔
اہلیتی معیار کیا ہے:
تمام تینوں خدمات کیلئے انرولمنٹ ایک آن لائن سنٹرلائزڈ سسٹم کے ذریعہ خصوصی ریالیز اور کیمپس انٹرویوز کے ساتھ مسلمہ ٹیکنیکل اداروں جیسے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور نیشنل اسکلس کوالیفیکیشنس فریم ورک اور دیگر کی جانب سے کیا جائے گا۔ انرولمنٹ ’آل انڈیا آل کلاس‘ کی اساس پر ہوگا اور اہلیتی عمر 17.5 تا 21 سال کے رینج میں ہوگی۔ اگنی ویرس کے رکروٹمنٹ کے لئے عمر کی حد میں ایک وقت کی رعایت میں رکروٹمنٹ سائیکل 2022ء کیلئے عمر 21 تا 23 سال ہوگی۔ اگنی ویرس کو فوج میں بھرتی کیلئے انرولمنٹ کیلئے مقررہ طبی اہلیتی معیار کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ اگنی ویرس کیلئے تعلیمی قابلیت وہی ہوگی جو مختلف زمروں میں انرولمنٹ کیلئے مروجہ ہے۔ مثال کے طور پر جنرل ڈیوٹی سولجر کیلئے تعلیمی قابلیت کلاس 10۔
اگنی ویرس کو کتنی رقم
ادا کی جائے گی:
ان کے چار سال کی مدت کے ختم پر ایک ایک وقت ’سیوانیدھی‘ پیکیج 11.71 لاکھ روپئے ادا کیا جائے گا۔ یہ انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔ انہیں گرائجویٹی اور پنشن فوائد کا استحقاق نہیں ہوگا۔ اگنی ویرس کو ہندوستانی مسلح فورسیس میں ان کے انگیجمنٹ کے دوران 48 لاکھ روپئے کا ایک نان۔ کنٹری بیوٹرس لائف انشورنس کور فراہم کیا جائے گا۔
کسٹمائزڈ پیاکیج (ماہانہ) :
پہلے سال۔ 30,000 روپئے، دوسرے سال 33,000 روپئے، تیسرے سال 36,500 روپئے، چوتھے سال 40,000 روپئے۔