اگنی II میزائل کا رات میں پہلا تجربہ کامیاب

   

بالاسور (اڈیشہ)، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اگنی ۔ II کا پہلی بار رات میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ زمین سے زمین پر نشانہ لگانے والا میڈیم رینج کا نیوکلیر قابلیت کاحامل میزائل ہے۔ ڈیفنس کے ذرائع نے بتایا کہ اسے ساحل اڈیشہ کے پاس ڈاکٹر عبدالکلام آئی لینڈ سے داغا گیا۔ اس میزائل کی وار کرنے کی رینج 2000 کیلومیٹر ہے۔ اسے آئی ٹی آر کے لانچ کامپلکس۔ 4 سے داغا گیا۔ اگنی ۔ II کو پہلے ہی مسلح افواج کو سونپا جاچکا ہے۔