اہم خبر! آرمی سربراہ بپن راوت نے پاکستان کو دیا انتباہ، دہشت گردوں کی مدد پر ہوگی کارروائی

,

   

آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو سخت انتباہ دیا ہ۔ انہوں نےواضح طور پر کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کی مدد کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کرگل جنگ کے 20 سال مکمل پونے کے موقع پر بپن راوت ، جموں اور کشمیر کے دراس سیکٹر گراؤنڈ زیرو پر پہنچے اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آج تک کی ایک رپورٹ کےمطابق راوت نے کہا کہ اگر پاکستان کی فوج مسلسل دہشت گردوں کی مدد کرتی رہی تو ہندستان کسی بھی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

راوت نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے ذریعے ہم نے یہ پیغام دیاتھا کہ اگر پاکستان اپنی عادتوں میں تبدیلی نہیں کرتا ہے تو ہم ہوائی طاقت کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے پاکستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی حرکت سے باز آئیں۔ اگر ہمارے خلاف کوئی بھی کارروائی ہوئی تو ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔