اہم شخصیتیں عوام میں رائے دہی کا جذبہ جگائیں : مودی

   

نئی دہلی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے کہا ہے کہ وہ عوام میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا جذبہ جگائیں۔ ٹوئیٹر پر ووٹ کر مہم کے طور پر وزیر اعظم نے کھیل کود ‘ تفریح اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں سے اپیل کی کہ وہ عوام میں رائے دہی کے تعلق سے شعور بیدار کریں ۔ عوام میں جذبہ جگائیں کہ وہ رائے دہی میں حصہ لیں۔