اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو قومی مفاد کا علم نہیں: دھنکڑ

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے آج کہا کہ اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو قومی مفاد کا کوئی علم نہیں ہے ۔آئینی عہدے پر فائز شخص کا ملک دشمنوں کے ساتھ ملنا قابل مذمت، قابل نفرت اور ناقابل برداشت ہے ۔آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک سے باہر قوم کا سفیر بننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر اس کے بالکل برعکس کام کر رہا ہے ۔ اس سے زیادہ قابل مذمت، قابل نفرت اور ناقابل برداشت کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے افراد آزادی کی قدر کو نہیں سمجھتے ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ملک کی تہذیب 5000 سال پرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ اور تکلیف ہے کہ اہم عہدوں پر فائز کچھ لوگوں کو قومی مفاد کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سچا ہندوستانی کبھی بھی دشمنوں کا ساتھ نہیں دے گا۔