دوحہ : یورپ کی کثیر قومی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے غیرترسیل شدہ مسافرطیاروں کے تنازعہ میں قطرایئرویز سے 22 کروڑ ڈالرہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔یورپی کمپنی نے برطانیہ کی عدالت میں دو غیرترسیل شدہ اے 350 طیاروں کے سلسلے میں نقصانات کے ازالے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔قطرایئرویز نے قبل ازیں طیارہ ساز کمپنی کے خلاف جیٹ طیاروں کے تحفظ اور اپنے بیڑے میں شامل بعض طیاروں کے نچلے حصے کو نقصان پہنچنے سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر 60 کروڑڈالرکا مقدمہ دائرکیا تھا۔ایئربس قطرکی ملکیتی فضائی کمپنی کو دیے گئے کریڈٹ کی وصولی بھی چاہتی ہے۔ پیر کو دائرکردہ درخواست میں طیارہ سازی کی خفیہ عالمی صنعت میں مذاکرات کی تفصیل کی ایک ہلکی مگرنادرجھلک بھی پیش کی گئی ہے۔