سیول : جنوبی کوریا نے گزشتہ ماہ جیجو ایئرلائن کے طیارے کو پیش آئے حادثہ کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی ہوئی سیمنٹ کی رکاوٹوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ تفتیش کار طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نیویگیشن اینٹینا کی سپورٹ کے لیے رن وے کے آخر پر نصب سمنٹ کے بلاکس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی۔حکام نے کہا کہ موان اور جیجو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت سات ایئرپورٹس پر نصب نیویگیشن اینٹینا کے لیے متبادل انتظام کریں گے۔پروازوں کی لینڈنگ میں رہنمائی کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر نصب نیویگیشن اینٹینا کے ا سٹرکچر کا جائزہ لینے کے بعد حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کنکریٹ کے موجودہ بلاکس کو مکمل ہٹانے اور نیویگیشن اینٹینا کیلئے متبادل انتظام کرنے کا ارادہ ہے۔