ایئرپورٹ پر سیکورٹی اسکرینر جائیدادوں پر تقررات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔11جون ( سیاست نیوز) ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیاچینائی کے تحت اے اے آئی کارگو لاجسٹکس اینڈ الائیڈ سروسیس کمپنی ( اے اے آئی سی ایل اے ایس ) میں مخلوعہ سیکورٹی اسکرینر کی جائیدادوں کی کنٹراکٹ بیسک پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اور جملہ 176 جائیدادیںہیں ۔ جائیداد کا نام سیکورٹی پرسنل اینڈ ایکسرے اسکرینر ہے اور جملہ جائیدادوں میں جنرل کٹیگری کے تحت 95، او بی سی 40 ، ایس سی 23 اور ایس ٹی 18ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کوئی بھی بیچلرڈگری ، بی سی اے ایس بیسک اے وی ایس ای سی سرٹیفیکٹ یا اس کے مماثل امتحانات میں کامیاب ہندی ، انگلش اور مقامی زبانوں پر عبور ہونا چاہیئے اور ساتھ ہی کمپنی کے قواعد کے مطابق جسمانی قد و خال بھی ہونا چاہیئے اور امیدوار کی عمر 01-06-2019 تک 45برس سے زائد نہیں ہونی چاہیئے ۔ منتخب امیدواروں کا پے اسکل 25,000 ۔ 30,000 روپئے ہوگا ۔ درخواست فیس 500روپئے ہے ۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری و تقریری امتحانات کے علاوہ جسمانی ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں آف لائن میں 20-06-2019 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.airportsindia.org.in ملاحظہ کریں ۔