ایئر انڈیا فلائیٹ سے 119 ہندوستانیوں کی دہلی واپسی

,

   

۔5 بیرونی شہری بھی شامل ۔ تمام کی 14 دن طبی جانچ

نئی دہلی27فروری (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کا سامنا کر رہے چین کے شہر ووہان سے 32 غیر ملکی شہریوں سمیت 112 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایئر فورس کا طیارہ جمعرات کی صبح دہلی پہنچا۔حکومت نے خوفناک وبا سے برسرپیکار چین کے لوگوں کی مدد کے لئے 15 ٹن طبی اور امدادی سامان لے کر ہندوستانی فضائیہ کاطیارہ سی -17 کو بدھ دیر شام کو ووہان بھیجا تھا اور یہ طیارہ آج مجموعی طور پر 112 مسافروں کو لے کر دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 فروری کو چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھ کر کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور چین کی ضرورتوں کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی تھی۔طبی سامان کی فراہمی سے چین کو اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جسے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے عالمی صحت ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ ا مداد چین کے لوگوں کے تئیں ہندوستان کے لوگوں سے دوستی اور یکجہتی کی علامت ہے ۔اس طیارہ کے ذریعہ ووہان میں ہندوستانی سفارت خانے کے تین افسران سمیت 76 ہندوستانیوں اور 36 غیر ملکی شہریوں کو یہاں لایاگیا ہے ۔ ان تمام غیر ملکی شہریوں کو حکومت کی پڑوسی ممالک کو اہمیت دینے والی پالیسی کے تحت یہاں لایا گیا ہے ۔ ان میں بنگلہ دیش کے 23، چین کے 6، میانمار اور مالدیپ کے دو دو اور امریکہ اور جنوبی افریقہ کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔ ووہان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے حکومت کی طرف سے بھیجی گئی یہ تیسری پرواز تھی۔ اس سے پہلے دو پروازیں 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوئی تھی جن میں 723 ہندوستانیوں اور 43 غیر ملکی شہریوں کو لایا گیا تھا۔چین میں اس مہلک وائرس سے اب تک 2715 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ 78000 افراد اب بھی سے اسے متاثر ہیں ۔ وہیں 29700 لوگوں کے علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے ۔ موجودہ وقت میں یہ وائرس دنیا کے 37 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔