نئی دہلی: نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی اور کالج انٹرآرمی ڈی ڈیفنس، پیرس (فرانس) کے سابق طالب علم، ایئر مارشل مکرند راناڈے کو 06 دسمبر 1986 کو انڈین ایئر فورس کی فائٹر برانچ میں کمیشن ملا۔ 36 سال سے زیادہ کی مدت ملازمت کے دوران انہیں کئی اہم علاقائی اور اسٹاف کے عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ جس میں ایک فائٹر اسکواڈرن اور دو فلائنگ اسٹیشنز کی کمانڈ شامل ہے ۔ وہ ٹیکٹکس اینڈ ایئر کمبیٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ڈائریکٹر آف اسٹاف رہ چکے ہیں۔ وہ کابل، (افغانستان) میں ہندوستانی سفارت خانے میں ائیر اتاشی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔