حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پٹرولیم کی مرکزی وزارت نے کہا کہ ایتھنول ملاوٹ والے E-20 پٹرول کے استعمال سے گاریوں کے مائلیج میں 5 فیصد کی کمی وہگی تاہم انہوں نے نوٹ کیا کہ مائیلج میں کمی کے باوجود اس کے اہم ماحولیات فوائد ہیں ۔ انہوں نے اعلیٰ اوکٹین کی درجہ بندی ، بہتر پک اپ اور کاربن کے اخراج میں کمی جیسے فوائد کو اجاگر کیا ۔ وزارت پٹرولیم نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ منصوبہ اچانک نافذ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایتھنول ملاوٹ والے پٹرول میں تبدیلی راتوں رات متعارف نہیں کرائی گئی تھی بلکہ 2001 میں ایک پائلٹ پراجکٹ کے ساتھ شروع ہونے والے مراحل میں متعارف کرائی گئی تھی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایتھنول ملاوٹ والے پٹرول کی قیمت روایتی پٹرول کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ تاہم اس نے نوٹ کیا کہ E-20 پٹرول گاڑیوں کی عمر کو بہتر بناتا ہے ۔ ایتھنول ملاوٹ والے پٹرول کے حوالے سے تنقید کے درمیان وزارت پٹرولیم نے اس اقدام کے اہم پہلوؤں سے خطاب کرتے ہوئے ایک دستاویز جاری کی ۔ اس نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ یہ پروگرام اچانک نافذ کیا گیا تھا ۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ یہ 2001 میں ایک پائلٹ پراجکٹ کے طور پر شروع ہوا تھا اور 2006 تک 5 فیصد ایتھنول ملاوٹ والے پٹرول کا استعمال کئی علاقوں میں پہلے ہی متعارف کرایا جاچکا تھا ۔ وزارت نے کہا کہ ایتھنول ملاوٹ کے پروگرام کے نتیجے میں 1.97 لاکھ کروڑ روپئے کی غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوئی ہے اور کاربن کے اخراج میں 952 لاکھ ٹن کی کمی ہوئی ہے ۔۔ ش a/b