واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افریقی ملک ایتھوپیا کے متنازع علاقے تیگرائے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیگرائے میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر تشدد اور دیگر خطرناک ہتھکنڈے شامل ہیں۔
