ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقہ میں خونریز جھڑپیں ، 183 افراد ہلاک

   

عدیس ابابا: ایتھوپیا کے شمالی علاقہ امہارا میں جولائی سے اب تک ہونے والی خونریز جھڑپوں میں کم از کم 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) کے ترجمان مارٹا ہرٹادو نے پریس بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو موصولہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ علاقہ امہارا میں جولائی سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو موصولہ رپورٹس بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں حکام کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں امہارا علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے بعد سے اب تک 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ OHCHR کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار افراد میں سے بہت سے امہارا نسل کے نوجوان شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ فانو نامی مقامی ملیشیہ کے رکن ہیں۔ حالیہ مہینوں میں، امہارا کے علاقے میں وفاقی حکومت سے منسلک سکیورٹی فورس اور فانو عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔