ماسکو، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اتھوپین ایئر لائنز کے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ اس حادثے میں کم از کم آٹھ امریکی شہریوں کی موت ہو ئی ہے ۔وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈنو نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا‘‘ایتھوپین ایئر لائنز کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔