ایرانڈیا بند کردینے کی افواہیں بے بنیاد

   

نئی دہلی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے سربراہ اشونی لوہانی نے آج کہا کہ مجوزہ نج کاری والی ایرلائینس کو بند کردینے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ یہ وضاحت وزارت شہری ہوا بازی کے اس بیان کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے کہ نیشنل ایرلائینس کی اقتصادی صورتحال اس کے آپریشنس جاری رکھنے کیلئے بہت مشکل ہیں۔ ایرانڈیا چیرمین اینڈ مینیجنگ ڈائریکٹر نے ٹوئٹ کیا کہ ایرانڈیا کو بند کرنے یا اس کے آپریشنس روک دینے کے تعلق سے افواہیں درست نہیں ہیں۔ ایرانڈیا اپنی پروازیں جاری رکھے گا اور اسے وسعت دے گا۔