ایرانڈیا کو خانگیانے کا عمل اواخر آئندہ ماہ مکمل

   

بولی دہندوں میں دو بڑے کمپنیاں ، مرکز کی برسر اقتدار پارٹی سے روابط والی کمپنی کو مدد ممکن
حیدرآباد۔29ستمبر(سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے ائیر انڈیا کو خانگیانے کا عمل آئندہ ماہ کے اواخر تک مکمل کرلیا جائے گا اور کہا جارہا ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط تک اس بات کا انکشاف ہوجائے گا کہ ائیر انڈیا کو کونسی کمپنی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ائیر انڈیا کو خانگی کمپنی کے حوالہ کرنے کے سلسلہ میں طویل مدت سے جاری اقدامات کے دوران اب یہ کہا جا رہاہے کہ بولی دہندگان میں دو بڑے نام شامل ہیں جن میں ایک ٹاٹا کمپنی کے علاوہ دوسرا اسپائس جیٹ شامل ہے۔ذرائع مطابق 15اکٹوبر تک ٹنڈرس کی کشادگی کے بعد وزراء کے گروپ کی جانب سے مختلف عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کامیاب بولی دہندگان کا اعلان کیا جائے گا ۔مرکزی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اس فیصلہ کا مجاز وزراء کا گروپ تشکیل دیا گیاہے۔ٹاٹا گروپ جو کہ نمک سے ٹکنالوجی تک کے کاروبار میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے اس کی جانب سے ائیر انڈیا کے حصول کے لئے ٹنڈر داخل کیا گیا ہے اس کے علاوہ طاقتور بولی دہندہ میں اسپائس جیٹ کو شمارکیا جا رہاہے۔اجئے سنگھ جو کہ ہندستانی بزنس مین ہیں اور اسپائس جیٹ کے بانی ہیں وہ سابق میں این ڈی اے حکومت کے دور میں انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ ٹیلیکام‘نشریات کے محکمہ میں او ایس ڈی کے طور پر خدمات انجام دیا کرتے تھے۔انہوں نے دوردرشن اسپورٹس کے آغاز میں بھی اہم کلیدی کردار ادا کیا تھا۔اجئے سنگھ نے 2014 عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کافی مدد بھی کی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ اجئے سنگھ اور ٹاٹا گروپ کے علاوہ دیگر کمپنیو ںکی جانب سے بھی ائیر انڈیا کے حصول کے لئے ٹنڈر داخل کیا گیا ہے بازار کے ماہرین کا کہناہے کہ ٹاٹا گروپ کے کامیاب ہونے کے امکانات موہوم ہیں اور اس کی وجہ اسپائس جیٹ کے اجئے سنگھ اور ان کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے قریبی روابط کو قرار دیا جارہا ہے۔سال 2010کے دوران اسپائس جیٹ کو بھاری خسارہ کے دوران کلاندھی مارن نے اسپائس جیٹ کے بھاری تعداد میں شئیر خریدتے ہوئے اس ائیر لائنس کو حاصل کرلیا تھا لیکن 2015 میں دوبارہ اجئے سنگھ نے اضافی شئیر حاصل کرتے ہوئے اسپائس جیٹ کو حاصل کرلیا ۔م
اور وہ اور ان کی اہلیہ کو کمپنی میں ڈائریکٹر بنایا گیا ہے لیکن کمپنی کے ذرائع کہا کہناہے کہ اجئے سنگھ شخصی طور پر ائیر انڈیا کے لئے بولی دہندہ ہیں۔م