ایرانی اسلحہ حوثیوں کو اسمگل کرنے کا الزام ،چار ملاح گرفتار

   

موغادیشو: امریکی محکمہ انصاف نے صومالیہ کے ساحل پر اسلحے سے لدی ایک کشتی کے عملے کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کشتی ایرانی ہتھیار لے کر یمن کی طرف جا رہی تھی۔وزارت انصاف نے کہا کہ ان چار افراد کو امریکی بحریہ نے 11 جنوری کو کیے گئے ایک آپریشن میں حراست میں لیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران انہوں نے جہاز میں ایرانی ساختہ میزائل کے پرزے ضبط کر لیے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملنے والے ہتھیار مبینہ طور پر حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکی تجارتی اور فوجی جہازوں کے خلاف اپنے حالیہ حملوں میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں سے مطابقت رکھتے ہیں۔یمن میں حوثی گروپ نے کل جمعرات کو کہا کہ بحیرہ احمر میں کارروائیاں جاری رہیں گی اور یہ گروپ ان میں اضافہ کرنے کی کوشش کرے گا۔حوثی ملیشیا نے کہا کہ بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحیرہ عرب میں امریکی اور برطانوی افواج یا اداروں کی ملکیت والے جہازوں یا امریکہ اور برطانیہ کے جھنڈے لہرانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ حوثیوں کے حملوں میں آئے دن اضافہ ہوا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے چھ ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جائزہ لینے سے قبل حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ طیارہ امریکی بحری جہازوں اور اتحادی افواج کو نشانہ بنا رہا تھا اور یہ ایک فوری خطرہ تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے بعد ازاں خلیج عدن کی طرف دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائل فائر کیے، جہاں دونوں میزائل برطانیہ کے ایک کارگو ٹینکر سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور جہاز کو نقصان پہنچا۔