ایرانی تیل کی اسمگلنگ روکنے ہرمْمکن اقدام کریں گے: اسرائیل

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صہیونی بحریہ کو ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکہ کی ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اسرائیل عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو کامیاب بنانے کیلئے مل کر کام کرے۔