ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے بات چیت ویانا میں بحال

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ 2015ء میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے میں شریک ممالک کے سینیئر حکام ویانا میں اس سلسلے میں مل رہے ہیں۔ اس بات چیت کا مقصد امریکہ اور ایران کو اس معاہدے میں واپس لانا ہے۔ بات چیت کی یہ بحالی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ایران نے اپنے نطنز جوہری پلانٹ پر یورینیم کی افزودگی کی شرح بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔