تہران :ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘نے اطلاع دی ہیکہ ایرانی حکام نے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا جس پر 106,500 لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لادا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے جہاز کے عملے کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ صوبہ ہرمزگان کے چیف جسٹس نے کہا ہیکہ قشم پراسیکیوٹر کے حکم پر 106,500 لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کو دیکھنے کے بعد نیول بیس کے افسران نے اسے قبضے میں لینے کا عمل شروع کیا۔بڑی سبسڈی اور اس کی کرنسی کی گراوٹ کی وجہ سے ایران میں ایندھن کی قیمت دنیا میں سب سے سستی ہے۔ وہ زمینی راستوں سے پڑوسی ممالک اور سمندر کے ذریعہ عرب خلیجی ریاستوں کو ایندھن کی بے تحاشہ اسمگلنگ کا مقابلہ کر رہا ہے۔