حیدرآباد 2 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈاکٹر ایرج الہی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران متعینہ ہندوستان دو روزہ دورہ پر حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وہ 3 مارچ جمعہ کو دو بجے دن تلنگانہ اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد مہدی شاہ رخی کے علاوہ ڈاکٹر مہدی خواجے پیری ڈائرکٹر نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نئی دہلی بھی موجود رہیں گے ۔ اس موقع پر نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر کے تلنگانہ اسٹیٹ آرکائیوز کے اشتراک سے اردو ‘ فارسی دستاویزات کے ڈیجیٹائزیشن اور ان کے تحفظ میںپیشرفت کا ڈائرکٹر تلنگانہ آرکائیوز ڈاکٹر زرینہ پروین کے ساتھ جائزہ لیں گے ۔