ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

,

   

تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے اور ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ساتھ سینیئر حکام بھی سوار تھے۔ یڈیا کے مطابق فی الحال ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتا یا کہ ریسکیو حکام ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم خراب موسم کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ یہ حادثہ تہران سے 375میل دور آزربائیجان اور ایران کی سرحد کے قریب پیش آیا۔آذر بائیجان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ایران خطہ میں دشمن کی نظر سے دیکھتا ہے۔63 سالہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ایران کیلئے سخت گیر رہنماتصور کیا جاتا ہے۔