ایرانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام سالار جنگ میوزیم میں خوشنویسی کی نمائش

   

حیدرآباد۔/7فروری، ( سیاست نیوز) قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی تہذیبی پندرھواڑہ کے تحت تین مختلف پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ خوشنویسی کا ورکشاپ اور نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فوڈ فیسٹیول اور فیشن شو منعقد کیا جائے گا۔ 12 تا 25 فروری یہ پروگرامس منعقد ہوں گے۔ ان پروگراموں میں ایرانی تہذیب اور ثقافت کی جھلک پیش کی جائے گی۔ ایرانین کیلی گرافک اسوسی ایشن اور روز نامہ سیاست کے اشتراک سے سالار جنگ میوزیم میں خوشنویسی کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ 12 تا 15 فروری اس نمائش میں ہندوستان اور ایران کی خوشنویسی کے نادر نمونے پیش کئے جائیں گے۔ عوام کیلئے داخلہ کھلا رہے گا۔ کیلی گرافی کے ماہر اساتذہ اور ان کے طلبہ اپنے کا مظاہرہ کریں گے۔1