ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں خطاب سے روک دیاگیا

   

اسلام آباد۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایرانی وزیرخارجہ کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرنے سے روک دیا۔امریکی حکام نے جواد ظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیریس کو ٹیلی فون پر آگاہ کردیا ہے۔ جواد ظریف ، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتے تھے۔ جواد ظریف نے کہا ہے کہ یو این آنے سے روکنے کا امریکی اقدام1947ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔