ایرانی پاسداران انقلاب کا’صیہونیوں‘پر کرنل خدائی کو قتل کرنے کا الزام

   

تہران : ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے پیر کے روز’’صیہونیوں‘‘پر رواں ماہ کے اوائل میں تہران میں ایک کرنل کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔میجرجنرل حسین سلامی نے بیان میں کہا ہیکہ پاسداران انقللاب کے کرنل حسن صیاد خدائی کوسفاک ترین لوگوںصیہونیوں نے قتل کرایا اوراللہ نے چاہا تو ہم ان کی موت کا بدلہ لیں گے۔تاہم انھوں نے’’صیہونی نظام‘‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کی جسے ایران کے حکام باقاعدگی سے اسرائیل کے براہ راست حوالے کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔ایرانی حکام نے قبل ازیں بھی کرنل کے قتل کا الزام اسرائیل پرعاید کیاہے۔یہ کہا جاتاہے کہ انھیں اسرائیل کی جانب سے دنیا بھرمیں اپنے شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں نشانہ بنایا گیاتھا۔تہران میں کرنل حسن خدائی کی کارپرموٹرسائیکل پرسوار دوحملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی۔انھیں پانچ گولیاں لگی تھیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔اس واقعے میں ایران میں ہونے والی گذشتہ ہلاکتوں کی بازگشت بھی سنائی دی ہے۔ماضی میں اسی اندازمیں ایران کے جوہری سائنس دانوں کونشانہ بنایا گیا تھا اور ایران نے اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد پران کی ہلاکتوں کے الزامات عاید کیے تھے۔