ایرانی ہیکرز کی امریکی صدارتی انتخابی مہم کو نشانہ بنانے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

نیویارک۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابی مہم سے منسلک اہداف کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ گزشتہ تیس دنوں کے دوران ہیکرز نے دو ہزار سات سو سے زائد حملے کیے۔ اس دوران صحافیوں، سرکاری ملازمین اور انتخابی مہم چلانے والی ٹیموں کی ای میل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کی اس کوشش کے پیچھے ’فاسفورس‘ نامی ایک گروپ کا ہاتھ ہے۔