واشنگٹن 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مائیکرو سافٹ نے ادعا کیا ہے کہ ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے ایرانی ہیکرس 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس گروپ کو فاسفورس کا نام دیا گیا ہے اور اس کی جانب سے اب تک 2,700 مرتبہ صارفین کے ای میل اکاونٹس کی نشاندہی کی کوشش کی گئی جو مخصوص مائیکرو سافٹ صارفین کے ہیں جن میں صدارتی امیدوار کے علاوہ امریکی حکومت کے عہدیداران بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں صحافی اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے دعوی کیا ہے کہ اس طرح کی کوششوں میں چار اکاونٹس کی نشاندہی ہوئی جن کو نشانہ بنانے اور الٹ پھیر کرنے میں گروپ کامیاب ہوا ہے ۔
