واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکہ سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔