ایران صدارتی انتخابات میں قدامت پسندوں کو سبقت

,

   

تہران۔/22 فبروری،( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں سخت گیر قائدین کو سبقت حاصل ہورہی ہے۔ حکام نے اگرچہ مکمل نتائج کا تاحال اعلان نہیں کیا ہے۔ جمعہ کو ایران میں صدارتی الیکشن کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ امیدواروں کی بڑی تعداد کو نااہل قرار دیا گیا تھا جن میں بیشتر اصلاح پسند اور اعتدال پسند امیدوار تھے۔290 رکنی ایرانی پارلیمنٹ کے 90 موجودہ ارکان کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔ قطعی نتائج کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رائے دہی کا فیصد معمول سے کم تھا کیونکہ لوگ ملک کی معاشی حالت سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ مختلف بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار سے بھی لوگ خوش نہیں ہیں۔