ایران میںانسانی حقوق کی وکیل کو 38سال کی قید اورکوڑوںکی سزا

   

Ferty9 Clinic

تہران،12مارچ(سیاست ڈاٹ کام)جمہوریہ اسلامی ایران میں ایک عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کو 38 برس قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔ایرانی حکام نے نسرین ستودہ کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے قید اور کوڑوں کی سزا سنائی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو ایسی سزا دینے کی مذمت کی ہے ۔ نسرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر ملک کے خلاف معلومات پھیلانے ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات تھے ۔